پاکستان
10 جنوری ، 2013

طاہر القادری بغیر جنگ لڑے فیلڈ مارشل بننے کی کوشش نہ کر یں،جے یو پی

کراچی… جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی چیئرمین پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ علامہ طاہر القادری بغیر جنگ لڑے فیلڈ مارشل بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیر اعجاز ہاشمی پشاور میں قاضی حسین احمد کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے مسائل کا حل شفاف انتخابات میں مضمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری سیاست میں مار کھانے کے بعد اب اقتدار میں آنے کیلئے شارٹ کٹ راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔

مزید خبریں :