پاکستان
10 جنوری ، 2013

اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارگو لفٹر پی آئی اے کے طیارے سے ٹکراگیا

اسلام آباد… اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے کارگو لوڈ کرنے والی گاڑی ٹکرا گئی ،جس کی وجہ سے کوئٹہ جانے والی پرواز کی روانگی 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ایربس اے 310 طیارے میں کارگو لوڈ کئے جانے کے دوران ایمبو لفٹر طیارے سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ طیارے کو پرواز پی کے 363 کیلئے کوئٹہ روانہ ہونا تھا۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق حادثہ عملے کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید خبریں :