11 جنوری ، 2013
کوئٹہ…حکومت بلوچستان نے علمدار روڈ دھماکوں پر صوبے میں3روزہ سوگ کااعلان کردیا، جبکہ صوبائی حکومت نے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کیلئے امدادکااعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق علمدار روڈ پر2بم دھماکوں میں جاں بحق پولیس افسران واہلکاروں کے لواحقین کیلئے20،20 لاکھ روپے دینے کااعلان کیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے دیگرافرادکے لواحقین کو10،10 لاکھ روپے دئیے جائینگے۔ دوسری طرف نجی ٹی وی چینل سماء کے جاں بحق رپورٹراورکیمرہ مین کے لواحقین کو10،10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔