پاکستان
11 جنوری ، 2013

کوئٹہ دھماکوں میں81افرادجاں بحق،121زخمی ہوئے، سی سی پی او

 کوئٹہ دھماکوں میں81افرادجاں بحق،121زخمی ہوئے، سی سی پی او

کوئٹہ…سی سی پی اومیرزبیر نے کہا ہے کہ علمدارروڈدھماکوں میں81افرادجاں بحق اور121زخمی ہوئے، جبکہ دھماکے میں ڈی ایس پی اورایس ایچ اوسمیت9اہلکارجاں بحق ہوئے۔ پریس کانفرنس کے دوران سی سی پی او میر زبیر کا کہنا تھا کہ امن وامان کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں، کوئٹہ شورش زدہ علاقہ بن چکا ہے، پولیس اہل کاروں کا مورال بلند ہے۔ میر زبیر کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں آج قیامت صغریٰ کامنظرتھا، علمددار روڈ پر پہلا دھماکا خود کش، جبکہ دوسرا دھماکا گاڑی میں ہوا۔

مزید خبریں :