سبزی بیچنے کیلئے لگژری گاڑی میں آنے والے کسان کی ویڈیو وائرل

اس کسان کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے جس کے پاس مہنگی ترین اور لگژی اوڈی اے4 ہے جس کی قیمت بھارتی 44 لاکھ روپے ہے/ فوٹو اسکرین گریب
 اس کسان کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے جس کے پاس مہنگی ترین اور لگژی اوڈی اے4 ہے جس کی قیمت بھارتی 44 لاکھ روپے ہے/ فوٹو اسکرین گریب

سبزی بیچنے کیلئے 44 لاکھ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی لگژری اوڈی گاڑی میں آنے والے کسان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کسان کے پاس لگژی اوڈی اے 4 ہے جس کی قیمت 44 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کسان اپنی مہنگی ترین گاڑی میں بازار  آتا ہے اور پھر اپنی سبزیاں بیچ کر واپس اسی گاڑی میں روانہ ہو جاتا ہے۔

اس حوالے سے کسان نے اپنی یہ ویڈیو سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے جس میں اس کا اکاؤنٹ 'وارائٹی فارمر' کے نام سے بنا ہے۔

  کسان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے کھیت سے پالک توڑتے دیکھا جا سکتا ہے، اور  پھر کسان کو سفید رنگ کی اوڈی اے4 میں بیٹھ کر اسے ایک روڈ کنارے کپڑا بچھا کر پالک فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کسان نے پالک کو کھیت سے توڑ کر ایک ٹرک میں رکھا اور  پھر اسی ٹرک سے سبزی نکال کر فروخت کے لیے سڑک کنارے رکھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو  پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :