کھیل
Time 02 اکتوبر ، 2023

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کتنے امیر ہیں؟

بھارت کے اسٹار کرکٹر کی مجموعی دولت 30 ملین امریکی ڈالر یعنی 248 کروڑ بھارتی روپے ہے ۔
بھارت کے اسٹار کرکٹر کی مجموعی دولت 30 ملین امریکی ڈالر یعنی 248 کروڑ بھارتی روپے ہے ۔

2022 سے تینوں فارمیٹس میں بھارت کی قیادت کرنے والے کپتان روہت شرما اب تک دنیائے کرکٹ کے کئی ریکارڈز اپنے اور بھارتی ٹیم کے نام کرواچکے ہیں، یہی نہیں ان کی قیادت میں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی فرنچائز ممبئی انڈین 5 بار  ٹائٹلز  بھی اپنے نام کرچکی ہے۔

روہت شرما کے کیرئیر کے دوران بننے والے ریکارڈز سے متعلق تو شائقین کرکٹ واقف ہی ہیں لیکن کیا آپ بھارتی کپتان کی جائیداد اور اثاثوں سے متعلق جانتے ہیں ؟اگر نہیں تو آج کی رپورٹ میں ہم آپ کو یہ تفصیل بتائیں گے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی جانے والی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اسٹار کرکٹر کی مجموعی دولت 30 ملین امریکی ڈالر یعنی 248 کروڑ بھارتی روپے ہے ۔

روہت شرما آئی پی ایل سے کتنا کماتے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی فر نچائز ممبئی انڈین نے روہت سے 16 کروڑ کا معاہدہ کیا ہوا ہے، اس معاہدے کے تحت آئی پی ایل میں کھیلے جانے والے 14 میچز میں اسٹار کرکٹر کی ایک میچ کی فیس کم ازکم ایک کروڑ 14 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ سے معاہدہ

روہت شرما کا بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی سے طے معاہدے کی رقم سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ہے لہٰذا روہت شرما بطور کپتان بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ٹیسٹ میچ کے 15 لاکھ، ون ڈے میچ کے6 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میچ کے3 لاکھ لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ روہت شرما نے کئی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے جس کے ذریعے روہت کی آمدنی سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

 روہت شرما کے گھر اور گاڑیاں 

2015 میں روہت نے ممبئی کے شہر ورلی کےآہوجا ٹاور میں عالیشان گھر خریدا تھا، اس برس اس گھر کی مالیت 30 کروڑ بھارتی روپے ہے، دوسری جانب  روہت کے پاس موجود کاروں کی مالیت 8 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

مزید خبریں :