02 اکتوبر ، 2023
سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق سماعت کل سرکاری ٹی وی براہ راست نشر کرے گا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل صبح 9:30 ہو گی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق سماعت سرکاری ٹی وی براہ راست نشر کرے گا جس کیلئے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں سرکاری ٹی وی کے کیمرے لگا دیے گئے ہیں۔