پاکستان
11 جنوری ، 2013

لاہور : فیروز پور روڈ انڈرپاس سے گزرتے ہوئے کنٹینر پھنس گیا

لاہور : فیروز پور روڈ انڈرپاس سے گزرتے ہوئے کنٹینر پھنس گیا

لاہور…لاہور میں کینال روڈ پر ایک ہیوی کنٹینر فیروز پور روڈ انڈرپاس میں پھنس گیا جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی۔پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف سے آنے والا ایک ہیوی کنٹینر کینال روڈ پر آتے ہوئے اونچائی زیادہ ہونے کے باعث فیروز پور روڈ پرانڈر پاس میں پھنس گیا جس سے کینال روڈ پر آنے والی ٹریفک بلاک ہو گئی۔پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور کرین کی مدد سے کنٹینر کو ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ہٹا کر ٹریفک بحال کرائی گئی۔

مزید خبریں :