24 فروری ، 2012
ہوبارٹ…تین ملکی سیریز کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا ہے، فوریسٹ نے شاندار سنچری اسکور کی۔ ہوبارٹ میں کھیلے جارہے سیریز کے 9 ویں میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کینگروز کی اننگز کا آغازاچھا نہیں تھا اور صرف 27 کے مجموعی اسکور پر اوپنرزکی جوڑی واپس پویلین لوٹ چکی تھی، تاہم فوریسٹ اور کلارک نے تیسری وکٹ کی شاندار شراکت میں154 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ فوریسٹ 104 اور کلارک 72 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ہسی 40 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، یوں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔ میتھیوز نے2 جبکہ ملینگا، کولاسیکارا، مہاروف، ہیراتھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔