پاکستان
11 جنوری ، 2013

پشاور:کوئٹہ اور سوات بم حملوں کے بعد نماز جمعہ پر سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاور:کوئٹہ اور سوات بم حملوں کے بعد نماز جمعہ پر سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاور …کوئٹہ اور سوات میں دہشتگرد کارروائیوں کے بعد پشاور میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پشاور کینٹ ایریا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ صدر بازار کو جانے والے راستے سیل کرکے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اندرون شہر اور کینٹ کی جامع مساجد پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ہر نمازی کو جامع تلاشی کے بعد ہی مساجد میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ شہر کے دیگر حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :