11 جنوری ، 2013
لاہور… ملک بھر میں گنجان آباد علاقوں سے سی این جی سٹیشنز کی شہر سے باہر منتقلی کے فیصلے پر لاہور کے سی این جی سٹیشنز مالکان اور صارفین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں ڈیڑھ سو سے زائد سی این جی سٹیشنز شہر کے انتہائی گنجان آباد علاقوں میں واقع ہیں۔جن کی شہر سے باہر منتقلی کا فیصلہ قابل عمل نظر نہیں آتا۔سی این جی سٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت اور اوگرا کے تمام فیصلے بغیر منصوبہ بندی کے کیے جارہے ہیں۔پہلے سی این جی سٹیشنز کے لائسنس دیتے وقت کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔اور اب شہر سے باہر منتقلی کے لئے نہ تو کسی کواعتماد میں لیا گیا ہے اورنہ ہی یہ بتایا جا رہا کہ اسے قابل عمل کس طرح بنایا جائے گا۔دوسری طرف صارفین نے بھی اسے فیصلے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔