پاکستان
Time 04 اکتوبر ، 2023

جناح ہاؤس کیس: اسد عمر، علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصوروار پائے گئے ہیں اور جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گناہ گار لکھا ہے: تفتیشی افسر/ فائل فوٹو
ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصوروار پائے گئے ہیں اور جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گناہ گار لکھا ہے: تفتیشی افسر/ فائل فوٹو

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیرا کیس میں اسد عمر، علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اسد عمر، علیمہ اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصوروار پائے گئے ہیں اور جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گناہ گار لکھا ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ ایسے گواہ اور ان کے بیانات ہیں جن سے تینوں کی جائے وقوعہ پر موجودگی پائی گئی ہے اس لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔

ملزمان کے وکیل نے تفتیشی افسر کے بیان پر کہا کہ بیان ہمیں بھی دکھائے جائیں اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم بیان دکھانے کو تیار ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے پولیس کی جانب سے اسد عمر، علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری  کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تینوں کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔

عدالت نے کیس مزید سماعت بھی 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :