دنیا
11 جنوری ، 2013

نئی دہلی خواتین کیلئے محفوظ نہیں ، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی خواتین کیلئے محفوظ نہیں ، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی … بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت کا کہناہے کہ دارالحکومت نئی دہلی خواتین کیلئے محفوظ نہیں ۔ سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو لاء اینڈ آرڈر میں ناکامی پر آڑے ہاتھوں لیا۔ اعلیٰ عدالت نے کہا کہ خواتین کیلئے ایسا محفوظ ماحول پیدا کیا جائے، جس میں وہ آزادی اور عزت کے ساتھ سے کام کرسکیں۔ سپریم کورٹ نے پبلک انٹریسٹ لٹی گیشن کو نوٹس جاری کیا ، جس میں ایسی بسوں کے لائسنس کینسل کرنے کے احکامات ہیں، جو موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی کرتی ہیں ۔ سپریم کورٹ کا یہ ردعمل 16 دسمبر کو لڑکی کے ساتھ زیادتی اور قتل پر سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :