24 فروری ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں سوئی گیس سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی ہلاک ہوگئے رواں موسم سرما کے دوران گیس سے دم گھٹنے والوں کی تعداد 32ہوگئی۔ریسکیوذرائع کے مطابق ہزارہ ٹاون کا رہائشی احمدعلی اپنے گھرمیں گزشتہ رات سخت سردی کے باعث سوئی گیس کاہیٹرجلتاہواچھوڑکرسوگیا۔ رات گئے کمرے میں آکسیجن کی کمی کے باعث وہ بیہوش ہوگئے صبح جب گھروالوں نے دروازہ کھٹکھٹایا توجواب نہ ملنے پردروازہ توڑاگیا تو دونوں میاں بیوی احمدعلی اورحنیفہ بی بی ہلاک ہوگئے تھے جنھیں پورسٹمارٹم کیلئے بولان میڈیکل ہسپتال پہنچادیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔رواں موسم سرما کے دوران کوئٹہ، زیارت اور مستونگ میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32ہوگئی۔