05 اکتوبر ، 2023
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن رولز سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو خط لکھے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 28 خط لکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خطوط کے جواب میں تجاویز آنےکے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا۔
خیال رہےکہ سپریم کورٹ میں اس وقت 15 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں، عدالت عظمیٰ میں کل 17ججز میں سے2 کی نشستیں خالی ہیں۔