پاکستان
11 جنوری ، 2013

کنٹرول لائن پر کشیدگی، تتری نوٹ کراسنگ پر ٹرکوں کی آمدورفت بند

کنٹرول لائن پر کشیدگی، تتری نوٹ کراسنگ پر ٹرکوں کی آمدورفت بند

مظفر آباد … کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باعث ہفتہ وار انٹرا کشمیر ٹریڈ کے ٹرکوں کی تتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر آمدورفت روک دی گئی ہے۔ انٹرا کشمیر ٹریڈ ایسویس ایشن کے صدر کاشان مسعود نے جیو نیوز کو بتایا کہ آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والے اور مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والے ٹرکوں کو صرف تتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر روک دیا گیا ہے، ٹرکوں کی آمد و رفت کو پاکستانی وزارت خارجہ کے احکامات سے مشروط کردیا گیا ہے جبکہ چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ پر ٹریڈ جاری ہے۔

مزید خبریں :