کھیل
11 جنوری ، 2013

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور … دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ناصر جمشید اور محمد عرفان کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس لاہور میں چیئرمین اقبال قاسم کی زیر صدارت ہوا جس میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا، ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، عمر گل، جنید خان، توفیق عمر، ناصر جمشید، اظہر علی، یونس خان، سعید اجمل، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عرفان، احسان عادل، عبدالرحمان، حارث سہیل، فیصل اقبال شامل ہیں۔ جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر تنویر احمد ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :