پاکستان
11 جنوری ، 2013

مذاکرات جاری رہیں گے،شجاعت ،لانگ مارچ ہرصورت ہوگا،طاہر القادری

 مذاکرات جاری رہیں گے،شجاعت ،لانگ مارچ ہرصورت ہوگا،طاہر القادری

لاہور…مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق مذاکرات شروع کردیے ہیں،اور یہ مذاکرات جاری رہیں گے،دوسری جانب تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مذاکرات کے معنی یہ نہ لیے جائیں کہ14جنوری کالانگ مارچ ملتوی ہورہاہے،لانگ مارچ ہرگزہرگزہرگزہرگزملتوی نہیں ہوگا،دونوں رہنماؤں نے یہ باتیں جمعہ کی رات ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ مارچ کے پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچنے پربھی مذاکرات ہونے ہیں اور ہونگے ،لیکن لانگ مارچ منسوخ ہوناتودورکی بات ملتوی بھی نہیں ہوگا۔اس چوہدری شجاعت نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے مطالبات پرعملدرآمدکرانیکی کوشش کرینگے،جبکہ نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہینے کہا کہ حتمی نتائج تک مذاکرات کاسلسلہ چلتارہیگا،گزشتہ رات بھی کراچی کے اجلاس میں شرکانے کہاتھاکہ مذاکرات کریں،ہم روزانہ کی بنیادپرمذاکرات کریں گے جس سے کسی فیصلے پرپہنچیں گے، جو یقینا ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔

مزید خبریں :