ذہنی مسائل کا شکار رہی ہوں لیکن پاگل خانے بھجوانے کی باتوں میں سچائی نہیں: میرا

اداکاروں کی زندگی میں تنازعات آتے رہتے ہیں، میرے متعلق یہ خبر آئی اس میں کوئی بڑی بات نہیں: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو_فوٹو: اسکرین گریب
اداکاروں کی زندگی میں تنازعات آتے رہتے ہیں، میرے متعلق یہ خبر آئی اس میں کوئی بڑی بات نہیں: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو_فوٹو: اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ میرا نے ماضی میں ذہنی مسائل کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی والدہ کے ہمراہ انٹرویو دیا جس میں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

اداکارہ سے جب امریکا میں پاگل خانے میں داخل کروانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا 'اداکاروں کی زندگی میں تنازعات آتے رہتے ہیں، میرے متعلق یہ خبر آئی اس میں کوئی بڑی بات نہیں'۔

میرا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا 'اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، اپنی صحت اور اسکن ٹریٹمنٹس کے لیے کئی بار اسپتال میں داخل ہوئی لیکن پاگل خانے نہیں گئی، ذہنی صحت کے مسائل ہوتے ہیں مجھے، ہم سب کو ہی ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'ایسی خبریں آجاتی ہیں، میڈیا کا بھی کوئی قصور نہیں'۔

اس کے علاوہ اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا 'آپ کی انگلش کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو کیا آپ سے سچ میں غلطیاں ہوتی ہیں یا آپ جان بوجھ کر مزاح کے لیے غلط انگلش بولتی ہیں ؟'

جواب میں میرا نے مسکراتے ہوئے کہا 'آپ بھول گئیں کہ شاید میں ایک اداکارہ ہوں'۔

میرا سالانہ کتنا کمالیتی ہیں؟

سالانہ کمائی سے متعلق سوال پوچھنے پر میرا نے کہا 'میں بہت زیادہ پیسے لیتی ہوں کیونکہ کام بہت اچھا کرتی ہوں'، البتہ اداکارہ نے اداکاری کے علاوہ کمائی سے متعلق بتانے سے صاف انکار کیا۔

واضح رہے کہ اپریل 2021 میں اداکارہ کی والدہ نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ 5 اپریل کو میری میرا سے بات ہوئی، اس نے بتایا کہ امی جان ،مجھے کسی نے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

میرا کی والدہ کے مطابق میرا نے انہیں بتایا کہ انہوں نے مینٹل اسپتال میں بہت شور مچایا کہ وہ پاگل نہیں ہیں لیکن ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کے کچھ ٹیسٹ لیں گے۔

مزید خبریں :