انٹرٹینمنٹ
12 جنوری ، 2013

مرڈر 3 کیلیے شفقت امانت علی کے گانے”تیری جھکی نظر“کی وڈیو ریلیز

 مرڈر 3 کیلیے شفقت امانت علی کے گانے”تیری جھکی نظر“کی وڈیو ریلیز

ممبئی…این جی ٹی…پاکستانی اداکارہ مونا لیزا اور رندیپ ہوڈا کی رومانٹک تھرلر فلم "مرڈر تھری"کے لیے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کے رومانٹک گانے کی وڈیو جاری کردی گئی۔مہیش بھٹ کی پروڈیوس کردہ فلم کا یہ رومانٹک سونگ"تیری جھکی نظر"کے بولوں پر مبنی ہے جسے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکا میوزک پریتم نے دیاہے۔مہیش بھٹ بینر کی فلم مرڈر کا پریکوئل مرڈر تھری میں مونا لیزا ،رندیپ ہوڈا اور ادیتی راؤ حیدری اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں جسکی ہدایتکاری وشیش بھٹ نے دی ہے۔ فلم کا اسکرین پلے فرحان اشرف نے جبکہ کہانی خود مہیش بھٹ نے تحریر کی ہے۔5کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی سسپنس ،تھرل اور رومانس سے بھرپور یہ فلم وشیش فلمز کے تحت15فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :