Time 14 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر افغان شہری کو شہریت دینے کا حکم

زینت بیگم کے شوہر وزارت داخلہ میں اپنی درخواست جمع کروائیں: عدالت کا حکم— فوٹو:فائل
زینت بیگم کے شوہر وزارت داخلہ میں اپنی درخواست جمع کروائیں: عدالت کا حکم— فوٹو:فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر افغان شہری کوپاکستانی شہریت دینے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ زینت بیگم پاکستانی اور شوہرافغان شہری ہے۔

ہائیکورٹ نے حکم دیاکہ زینت بیگم پاکستانی شہری ہے اس لیے شوہر کو پاکستانی شہریت دی جائے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ زینت بیگم کے شوہر وزارت داخلہ میں اپنی درخواست جمع کروائیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد سے کئی خاندان واپس افغانستان جا چکے ہیں۔

مزید خبریں :