کھیل
12 جنوری ، 2013

پی سی بی ایوارڈز کی پہلی سالانہ تقریب آج لاہور میں ہوگی

پی سی بی ایوارڈز کی پہلی سالانہ تقریب آج لاہور میں ہوگی

لاہور … پی سی بی ایوراڈز کی پہلی سالانہ تقریب آج لاہور میں ہوگی، 18 ایوارڈز مختلف کیٹیگری میں تقسیم کئے جائیں گے اور کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہوگی۔ پی سی بی ایوارڈز کی تقریب میں پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ سعید اجمل کو دیئے جانے کا امکان ہے، کیونکہ گزشتہ سال شاندار کارکردگی کے باوجود آئی سی سی کے ایوارڈ کی فہرست سے انہیں باہر کردیا گیا تھا، پلیئر آف دی ایئر کے علاوہ ٹی 20 پلیئر، ون ڈے پلیئر، ٹیسٹ پلیئرز سمیت 18 مختلف کیٹیگری میں ایوراڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ بلائنڈ کرکٹرز، ویمنز کرکٹرز، ڈیف کرکٹرز، کیوریٹرز اور امپائرز میں بھی ایوراڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ میڈیا کو پی سی بی ایوارڈز تقریب کی کوریج کی اجازت نہیں ہے۔

مزید خبریں :