24 فروری ، 2012
اسلام آباد… پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی کانگرس کے وفد کے سربراہ ڈیوڈ ڈرائیر کا کہنا ہے کہ وہ آزاد بلوچستان کے حق میں نہیں، امریکی کانگرس میں بلوچستان کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد ایک فرد کا نقطہ نظر ہے، پوری امریکی کانگرس کا نہیں ااسلام آباد میں امریکی اور پاکستانی پالیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی پارلیمنٹ اراکین نے بلوچستان سے متعلق امریکی کانگرس میں پیش کی گئی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی وفد کے سربراہ ڈیوڈ ڈرایئر نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سنگین ہے وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا امریکی وفد ہے جو سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پاکستان آیا ہے۔ ہمارا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تناو کو کم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سلاسلہ حملے جیسے واقعات دوبارہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو ملکر اپنی سرحدوں کے سیکیورٹی مسائل حل کرنا ہو نگے