17 اکتوبر ، 2023
پشاور میں بجلی کے ہیٹر اور چولہوں کے استعمال اور فروخت پر پاپندی عائد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پشاور ڈویژن کے پانچ اضلاع کے پیسکو اور ٹیسکو حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پشاور ڈویژن میں بجلی کے ہیٹر اور چولہوں پرپاپندی عائد کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں بجلی کے ہیٹر، چولہے بنانے، خریدوفروخت اور استعمال پر بھی پاپندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں کنڈے ڈال کر ہیوی ہیٹر اورکھانا پکانےکے لیے بجلی کے چولہے استعمال کیے جا رہے ہیں اور بجلی چوری کی جارہی ہے۔
کمشنر نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیےکہ بجلی چوروں کے خلاف رات کے اوقات میں بھی چھاپے مارے جائیں۔