12 جنوری ، 2013
لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو لاقانونیت کے چنگل میں دیدیا گیا ہے، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کی حکمت عملی اپنانے میں ناکام ہوگئی۔ مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور سوات کے دھماکوں میں ہلاکتوں پر سب کے سرشرم سے جھکے ہیں، ایسی قتل و غارت تو جنگلوں میں بھی نہیں ہوتی، صبح شام بے گناہوں کا خون بہہ رہاہے مگر ریاست خاموش تماشا دیکھ رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا اورسول سوسائٹی فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔