24 فروری ، 2012
اسلام آباد… افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے طالبان اور حزب اسلامی سمیت تمام افغان گروپوں سے امن کی اپیل کردی ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے امن اپیل کے لئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے گزشتہ دنوں ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، سرکاری طور پر جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے تمام افغان گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے اندر ہونے والی مفاہمتی امن عمل کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں ، وزیراعظم نے کہاہے کہ افغان تاریخ میں نیا باب کھولنے کا یہ اہم موقع ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان کی طاقت کو یکجا ہونا چاہئے کیونکہ یہ افغانستان کی درخشندہ اسلامی روایت رہی ہے،وزیراعظم گیلانی نے کہاہے کہ افغانستان کے امن عمل کو کامیاب بنایا جائے تاکہ وہاں امن، خوشحالی اور استحکام آئے۔