12 جنوری ، 2013
لاہور … ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے اعتراض کے بعد ملک ریاض چلے گئے، طاہر القادری اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک ریاض کی موجودگی میں چوہدری برادران سے ملاقات سے انکارکردیا، جس پر ملک ریاض نے میڈیا کی موجودگی میں کہا کہ 18 کروڑ عوام آپ کو دیکھ رہے ہیں، اگر مجھ پر اعتراض ہے تو میں جارہا ہوں، آپ چوہدری برادران سے ملاقات کریں۔ ملک ریاض نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق معاملات حل کی طرف بڑھ رہے ہیں، آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ لانگ مارچ ملتوی کردیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک ریاض کے اس طرح جانے پر دکھ ہوا۔ ملک ریاض کے جانے کے بعد طاہر القادری اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی۔