پاکستان
12 جنوری ، 2013

دہشتگردی میں ملوث عناصر دین اور ملک کے خیرخواہ نہیں، احمد محمود

 دہشتگردی میں ملوث عناصر دین اور ملک کے خیرخواہ نہیں، احمد محمود

لاہور … گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ تخریب کاری اور دہشت گردی میں ملوث عناصر دین کے خیرخواہ ہیں نہ ہی وطن عزیز کے، مذہبی جنونیت، فرقہ واریت اور فروعی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ گورنر پنجاب سے جے یو پی کے وفد نے پیر سید اعجاز ہاشمی اور اویس نورانی کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کو انفرادی ایجنڈا پس پشت ڈال کر اجتماعی مسائل کیلئے آگے بڑھنا چاہئے۔ پیر سید اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسی نام نہاد لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، طاہر القادری غیرملکی آقاوٴں کو خوش کرنے کیلئے لانگ مارچ ڈرامہ رچا رہے ہیں، وہ عام انتخابات میں حصہ لیں اور ووٹ لیکر پارلیمنٹ میں آئیں۔

مزید خبریں :