پاکستان
12 جنوری ، 2013

دھماکے اور بدامنی: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کل کوئٹہ میں ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ … پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کوئٹہ میں دھماکوں اور بدامنی کے واقعات کے خلاف کل کوئٹہ میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک اور علمدار روڑ پر دھماکوں اور ان میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر افسوس کیا جبکہ شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال پر حکومتی بے حسی اور خاموشی کی مذمت کی ہے اور شہر میں بد امنی کے واقعات اور بم دھماکوں کے خلاف کل کوئٹہ بھر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی کال دی ہے۔ مرکزی انجمن تاجران نے پشتونخوا میپ کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاوٴن ہڑتال کے اعلان کی حمایت کردی۔

مزید خبریں :