پاکستان
12 جنوری ، 2013

وزارتِ پانی و بجلی جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام

وزارتِ پانی و بجلی جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام

لاہور … وزارتِ پانی و بجلی ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے، لیسکو سمیت کسی کمپنی نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا، صارفین کو بدستور کئی کئی گھنٹے کی اضافی غیر اعلانیہ بندش کا سامنا ہے ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ہر گھنٹے بعد ایک سے 2 گھنٹے کیلئے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، دیہات میں صورتِ حال مزید ابتر ہے ، کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن چکاہے۔ لیسکو حکام کا موٴقف ہے کہ کوٹے کے مطابق ہی بجلی بند کی جا رہی ہے، موجودہ کوٹے میں شیڈول کا اجراء ممکن نہیں۔ ادھر وزارتِ پانی و بجلی حکام نے صورتحال میں چند روز تک بہتری کا امکان ظاہرکیاہے۔

مزید خبریں :