18 اکتوبر ، 2023
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پرکل دلائل طلب کرلیے۔
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے نوازشریف کی توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے نوٹس جاری کیے۔
عدالت نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پرکل دلائل طلب کرلیے۔
ن لیگی وکلا نے آج نوازشریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اشتہاری سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کر کے کل دلائل طلب کر لیے ہیں۔