24 فروری ، 2012
اسلام آباد… ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان بگرام ائر بیس پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی بھر پور مذمت کرتا ہے ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط خان نے ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی گائیڈ لائنز کے تحت آگے بڑھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران پاک گیس پائپ پر امریکہ کے اپنے تحفظات ہیں ، لیکن پاکستان کی اپنی ترجیحات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے شواہد موجود ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی طریقے سے حل کر لیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور چاہتے ہیں کوئی کوئی ملک بھی پاکستان کے اندرونی معاملات میںمداخلت نہ کرے۔