12 جنوری ، 2013
لاہور … امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ واقعات کا ازخود نوٹس لیکر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، مجرموں کو کیفرکردار پہنچانے تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا ۔ لاہور میں آئی ایس او کے کارکنوں نے کوئٹہ واقعات کے خلاف گورنر ہاوٴس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، دھرنا بھی دیا، شرکاء میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہرین نے مال روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس ظلم کو نہ روکا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں، شہیدوں کا خون کسی کو نظر نہیں آ رہا ، ظلم حد سے بڑھ گیا، تمام اداروں کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔ مظاہرے کے شرکاء وزیر داخلہ اور دیگر کئی شخصیات کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، مال روڈ پر ٹریفک بلاک رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔