پاکستان
24 فروری ، 2012

سپریم کور ٹ کا حاضر سروس میجر کو بچوں کا خرچہ دینے کا حکم

سپریم کور ٹ کا حاضر سروس میجر کو بچوں کا خرچہ دینے کا حکم

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے ایک معذور بچے سمیت دو کم سن بچوں کو تیرہ سال سے خرچہ نہ دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حاضر سروس میجر کی اپیل مسترد کر دی۔ بچوں کو فوری خرچہ دینے کا حکم دے دیا۔ میجر نجیب احمد عباسی کی سابق بیوی فاطمہ نے اپنے دونوں بچوں کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ان کا ایک بچہ ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہے۔ سول عدالت نے 1998 میں دونوں بچوں کا ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا تاہم سابق شوہر میجر نجیب نے بچوں کا خرچہ نہ دیا۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ باپردہ خاتون ہیں ملازمت نہیں کر سکتیں۔ عدالت نے خرچہ دینے کے فیصلے کے خلاف میجر نجیب کی اپیل مسترد کر دی۔

مزید خبریں :