Time 07 فروری ، 2025
کھیل

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل
فوٹو: آئی سی سی 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے جنوری 2025 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے  پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں 3 اسپنرز شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے نعمان علی ، ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن اور بھارت کے وارون چکرورتھی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔

نعمان علی نے جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک بھی کی تھی جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے اسپنر بنے۔ 

دوسری جانب  پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہونے والے ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور مجموعی طور پر 2 ٹیسٹ میچز میں 19 وکٹیں لیں۔

  جومیل واریکن نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

اس کے علاوہ بھارت کے وارون چکرورتھی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 میچز کی سیریز میں مجموعی طورپر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ 


مزید خبریں :