12 جنوری ، 2013
کراچی … وزیرا عظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گیس اور توانائی کی کمی کے باوجود ہماری پہلی ترجیح صنعتی ترقی ہے۔ کراچی میں طوارقی اسٹیل مل کے جدید پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ نجی شعبے میں طوارقی اسٹیل مل پہلا بڑا منصوبہ ہے اور یہ اسٹیل مل اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول موجود ہے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس اور توانائی کی کمی کے باوجود ہماری پہلی ترجیح صنعتی ترقی ہے۔