Time 20 اکتوبر ، 2023
پاکستان

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان کوبطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنےکی سفارش کردی

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کوبھجوادیا— فوٹو:فائل
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کوبھجوادیا— فوٹو:فائل

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس عرفان سعادت خان کوبطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائر عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ 

جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے اتفاق رائے سے کی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کوبھجوادیا۔

خیال رہے کہ جسٹس عرفان سعادت خان اس وقت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ہیں۔

مزید خبریں :