22 اکتوبر ، 2023
پشاور میں جرائم پیشہ روپوش ملزمان کے تصویری بینرز اہم شاہراوں پر آویزاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تصاویر متعلقہ تھانوں ، چوکیوں اور اہم سڑکوں پر آویزاں کی جائیں گی، رہزنی ، منشیات فروشی سمیت دیگرجرائم میں ملوث1 ہزارسے زیادہ روپوش ملزمان کی تصاویر جاری کردیے گئےہیں۔
پولیس نے بتایا کہ بینرز پر ملزمان کی تصاویر کے ساتھ ان کے نام اور پتے بھی درج کیے جائیں گے، بینرز میں عوام کو مطلوب ملزمان سے تعلق نہ رکھنے کی ہدایت کی جائے گی اس کے باوجود اگر کوئی پھر بھی ان ملزمان کے ساتھ پایا گیا تو اسکے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
پولیس کے مطابق بینرز لگانے کا مقصد جرائم پیشہ افراد سے عوام کو باخبر رکھنا ہے،پولیس نے ان مطلوب ملزمان کی گرفتاری میں عوام سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔