13 جنوری ، 2013
صوابی …ضلع صوابی کے علاقہ چھوٹا لاھور میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ایس ایچ او اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا،پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کی موبائل گاڑی میں اہلکار روزمرہ کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، تاہم رات کے وقت نامعلوم ملزموں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس سے ایس ایچ او زخمی ہوگیا ،تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ بھی ماراگیا تھا۔