پاکستان
13 جنوری ، 2013

سانحہ کوئٹہ : اسلام آباد میں سول سوسائٹی کا دھرنارات بھرجاری رہا

سانحہ کوئٹہ : اسلام آباد میں سول سوسائٹی کا دھرنارات بھرجاری رہا

اسلام آباد…سانحہ کوئٹہ کے خلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کا دھرنارات بھرجاری رہا۔جن کا مطالبہ ہے کہ ہزارہ قبیلے کو تحفظ دیا جائے اور ان کے دیگر مطالبات بھی تسلیم کئے جائیں۔ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف اور ہزارہ قبیلے سے اظہار یکجہتی کے لئے گزشتہ شام اسلام آباد کے علاقے سپرمارکیٹ کے قریب دھرنا دیا تھاجو سخت سردی کے باوجود رات بھر جاری رہا۔ دھرنے میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی شریک ہیں ،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہزارہ قبیلے کو تحفظ دیا جائے جو گزشتہ کچھ عرصہ سے مسلسل دہشت گردوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی برطرفی اور کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے تسلیم کئے جانے تک ان کا دھرنا جاری رہے گا۔

مزید خبریں :