پاکستان
13 جنوری ، 2013

گلگت بلتستان میں برفباری جاری،کئی رابطہ سڑکیں بند،لوگ پریشان

گلگت بلتستان میں برفباری جاری،کئی رابطہ سڑکیں بند،لوگ پریشان

اسکردو… گلگت بلتستان میں برفباری جاری ہے۔کئی مقامات پر رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگ پریشان ہیں۔مالاکنڈ میں موسم ابر آلود ہے۔گلگت بلتستان کے اسکردو،غذر ،دیامر اور استور میں دو روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔مالاکنڈ کے بالائی علاقوں مالم جبہ ،کالام اور چترال میں برفباری سے نشیبی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔لوئر دیرکے بالائی علاقوں میں برف کیا پڑی میدانی علاقے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔شمالی بلوچستان ،آزادکشمیر اور قبائلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔اور جلانے کی لکڑی کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :