13 جنوری ، 2013
کراچی …سانحہ کوئٹہ پر ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار بند اور ٹریفک برائے نام ہے۔حیدرآباد شہر میں یوم سوگ کے موقع پر تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے۔ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو باگو اور گھارو میں بھی یوم سوگ کے موقع پر بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں اور تمام پارٹی سرگرمیاں معطل ہیں۔ بدین میں زونل آفس میں سیاہ پرچم لہرا دیئے گئے ہیں۔میرپورخاص کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزبند ہیں۔ پبلک اور نجی ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ہے۔ سکھر اور گردونواح میں بھی کاروبار بندہیں۔