13 جنوری ، 2013
کراچی…صدر مملکت کی خصو صی ہدایت پر کوئٹہ دھما کے کے 31 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر چارٹر طیارے کے ذریعے کو ئٹہ دھما کے میں31 شدید زخمیوں کو کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں انہیں طبی سہو لیات فراہم کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے وائس چانسلر ڈاو یو نیورسٹی ڈاکٹر مسعود حمید خان کو ہدا یت دی گئی ہیں کہ وہ ذخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کر یں۔اس سلسلسے میں اوجھا کیمپس میں اضا فی بستر بھی لگا دیئے گئے ہیں۔