پاکستان
13 جنوری ، 2013

چارسدہ بم دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

چارسدہ بم دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

پشاور…چارسدہ بم دھماکے کا ایک زخمی لیڈی ریڈنگ اپستال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال میں بارہ زخمی زیر علاج ہیں چارسدہ بم دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی سے نافذ کرد ی گئی۔بم دھماکے کے 13 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں اے این پی کے رہنما بشیر خان عمرزئی اور رکن خیبر پختون خوا اسمبلی شکیل عمرزئی بھی شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق شکیل عمرزئی اور انکیوالد بشیر عمرزئی کو چہرے پر معولی خراشیں آئی ہیں اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی لیاقت جو تشویشناک حالت میں نیورو آئی سی یو میں زیر علاج تھا رات زخمموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔دوسری جانب ڈی سی چارسدہ ظفر علی شاہ نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا۔ جس کے بعد دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :