پاکستان
13 جنوری ، 2013

تحریک منہاج القرآن کے الزامات بے بنیاد ہیں، رانا ثنا ء

تحریک منہاج القرآن کے الزامات بے بنیاد ہیں، رانا ثنا ء

لاہور…پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کاکہناہے کہ تحریک منہاج القرآن لانگ مارچ کیلئے لوگ اکٹھے نہیں کر سکی، اب خفت مٹانے کیلئے بے جا الزامات عائد کر رہی ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کے روٹ پر مٹ منسوخ اور کارکنوں کو ہراساں کرنے کے الزامات قطعی بے بنیاد ہیں، وزیر قانون پنجاب کاکہناتھاکہ طاہرالقادری کے بینرزہر سڑک پر آویزاں ہیں، جبکہ رکشوں کے پیچھے بھی ان کے پوسٹرزلگے ہوئے ہیں جو سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

مزید خبریں :