13 جنوری ، 2013
کوئٹہ…تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان تباہی کی طرف جارہا ہے، صوبے میں گورنرراج لگنا چاہئے۔عمران خان نے کوئٹہ میں علمدارروڈپریکجہتی کونسل کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تحفظ دینا حکومتوں کی ذمے داری ہے۔ چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وہ سب پاکستانیوں کی طرف سے کہتے ہیں کہ بلوچستان حکومت مستعفی ہوجائے، حکومت کہاں ہے، انہیں صرف پیسے بنانے کا شوق ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اس وقت تک جدوجہد کریں گے جب تک آپ کو انصاف نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت میں بیٹھی ہوئی کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری درست بات کررہے ہیں،اگرعبوری حکومت غیرجانبدار نہ بنی تو ملک میں تباہی آجائے گی۔