13 جنوری ، 2013
وہاڑی…وہاڑی میں ورکشاپ کے اندر گاڑی میں سوئے ہوئے تین ملازم دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے پرانا لاری اڈہ کے سی این جی ورکشاپ میں کام کرنے والے 3ملازم لڑکے رات کو ورک شاپ کے اندر کھڑی گاڑی میں سوگئے۔اور سردی کی وجہ سے گاڑی کے شیشے بند کردیئے ، صبح ورکشاپ کو جب کھولا گیا تو2لڑکے صفدر اور رضوان کا ر کی اگلی نشستوں پر مرد ہ حالت میں پڑے ہو ئے تھے تیسرا ملازم ساجد گاڑی کے قریب بے ہوش پڑا تھا۔ورکشاپ کھولنے والے لڑکے کے شور پر لوگ اکٹھے ہوگئے فوری طور پر ریسکیواور پو لیس کو اطلا ع دی گئی۔بے ہو ش سا جد کو ڈی ایچ کیواسپتال پہنچا یاگیالیکن وہ بھی دم توڑ گیا۔پو لیس کے مطا بق اموات دم گھٹنے سے ہو ئی ہیں۔