Time 26 اکتوبر ، 2023
دنیا

وقت پر کھانا نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی

ماں کو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد بیٹھا جنگل میں چھپ گیا جس کی تلاش میں پولیس جنگل میں پہنچی جہاں وہ پولیس کو درانتی سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا: پولیس/ فائل فوٹو
ماں کو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد بیٹھا جنگل میں چھپ گیا جس کی تلاش میں پولیس جنگل میں پہنچی جہاں وہ پولیس کو درانتی سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا: پولیس/ فائل فوٹو

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ایک گاؤں میں سفاک بیٹے نے وقت پر کھانا نہ دینے پر ماں کو آگ لگا دی۔

مہاراشٹرا پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ بیٹے نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے گریجوایشن کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے لیکن فی الحال بے روز گار ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ بیٹا رات کے کھانے کیلئے انتظار کر رہا تھا کہ کھانا میں تاخیر پر وہ غصے سے آگ بگولہ ہوگیا اور اپنی ماں سے لڑنے جھگڑنے لگا، بات اس حد تک آگے بڑھ گئی کہ پہلے بیٹے نے ماں کو لاٹھی سے مارا اور پھر گھسیٹتے ہوئے گھر کے باہر لے گیا جہاں اس نے اپنی ماں کو درانتی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سوکھی گھانس اور لکڑیاں رکھ کر ماں کو آگ لگا دی۔

واقعے کا علم ہوتے ہی پڑوسی موقع پر جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے شدید زخمی خاتون کو اعلاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بیٹا جنگل میں جا کر چھپ گیا جس کی تلاش میں پولیس جب جنگل میں پہنچی جہاں وہ پولیس اہلکاروں کو بھی درانتی کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور 2 گھنٹے کی محنت کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

مزید خبریں :