13 جنوری ، 2013
وانا…کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے شمالی وزیرستان میں حکومت کے ساتھ معاہدے کے پمفلٹ تقسیم کرنے شروع کردیے،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کالعد م تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے پملٹ میں طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے مقامی طالبان کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدے پر عمل کیا جائے، پمفلٹ میں حکم اللہ محسود کے حوالے سے کہا گیاکہ شمالی وزیرستان کے مقامی طالبان نے حکومت کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور شمالی وزیرستان کے لیے کیے گئے فیصلوں پرتمام مجاہدین عمل کریں، پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ تمام مجاہدین مہاجرین وانصارمقامی طالبان کے فیصلے تسلیم کریں اور مقامی طالبان کے ساتھ تعاون کریں۔