24 فروری ، 2012
بہاولپور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف 15سے 20فیصد آبادی کیلئے تعلیم کاحصول ممکن ہے، نئی نسل کی تعلیم کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ بہاول پور میں صادق پبلک اسکول میں فاؤنڈرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں اور نئی نسل کے لئے تعلیم کاحصول ممکن بنانے کے لئے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 64سالوں میں ملک 64ارب ڈالر کا مقروض ہوچکا ہے اور جبکہ 50فیصد قرضے کرپشن کی نظر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے غربت بڑھ رہی ہے۔ احتساب کا ایسا میکینزم بنانا ہوگا جس میں سیاست دان،بیوروکریٹ ،ملٹری اورجج سمیت تمام افراد کا احتساب کیا جاسکے۔